27 اگست 2013 - 19:30
افغانستان میں پہلی آئیل ریفائنری نے شروع کیا کام

افغانستان کي پہلي آئيل ريفائنريي نے آج سے اپنا کام شروع کرديا ہے۔

ابنا: افغانستان کے ايوان تجارت کے سربراہ قربان حقجو نے بتايا ہے کہ يہ آئيل ريفائنري روزانہ پانچ سو ٹن تيل صاف کرنے کي گنجائش رکھتي ہے ۔ انہوں نےکہا کہ مذکورہ آئيل ريفائنري کا قيام افغانستان کي معيشت کي بحالي ميں سنگ ميل کي حثيت رکھتا ہے۔ افغانستان کے سيکريٹري تجارت جميل حارس کے مطابق يہ آئيل ريفائنري صوبہ بلخ کے علاقے بندر حيرتال ميں قائم کي گئي ہے۔ کہا جارہا ہے کہ دو ديگر آئيل ريفائنريوں کي تعيمر کا کام بھي جاري ہے جن کي تکميل کے بعد افغانستان ميں تيل صاف کرنے کي صلاحيت يوميہ ايک ہزار پانچ سو ٹن تک پہنچ جائے گي۔ افغانستان اس وقت اپني ضرورت کا تيل ايران، عراق، اور وسطي ايشيا کے ملکوں سے درآمد کرتا ہے۔ افغانستان کے تيل کے اہم ذخائر بھي ملک کے شمالي علاقوں اور آمو دريا کے ساحلوں پر واقع ہيں۔

.......

/169